عمران خان مستعفی ہوجائیں تو عدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑیگی،احمد محمود
ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ اگر عمران خان فوری طور مستعفی ہوجائیں، تو پیپلز پارٹی کو احتجاج اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی، یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین اور جنوبی پنجاب کے سئنیر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کے ہمراہ پارٹی راہنماوں اور میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کے بعد آنے والے عبوری سیٹ اپ کی محدود ذمہ داریاں ہوں گی، انہیں انتخابی اصلاحات اور صاف و شفاف الکیشن کروانا ہوں گے،۔ مخدوم احمد محمود نے عوامی لانگ مارچ کے حوالے گفتگو کرتے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا و طویل مارچ ہوگا، کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ 37 شہروں سے گذر کر اسلام آباد پہنچیں گا۔ مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دھاندھلی کرنا چاہتا ہے، جو پیکا ارڈیننس اور الیکشن کمیشن کو کمزور کرنے جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔