• news

چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں ابتدائی 2 ماہ کے دوران اضافہ 

بیجنگ (شِنہوا) خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود ابتدائی 2 ماہ میں چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں تیز رفتار اضافہ ہوا۔ چائنہ اکیڈمی آف کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹ کیمطابق جنوری سے فروری کے دوران 8 لاکھ 20 ہزار نئی توانائی گاڑیاں تیار کی گئی جو گزشتہ برس سے 1.6 گنا زائد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے میں 7 لاکھ 65 ہزار نئی توانائی گاڑیاں فروخت ہوئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے سے 1.5 فیصد زائد ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس عرصے میں  مارکیٹ میں نئی توانائی گاڑیوں کے آمد کا تناسب 17.9 فیصد رہا۔ رپورٹ کے مطابق چین کی تیار کردہ نئی توانائی گاڑیاں غیرملکی صارفین میں بھی بہت مقبول ہورہی ہیں اور اس کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 381.7 فیصد بڑھ 1 لاکھ 5 ہزار ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن