• news

بوریوالا میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق‘ مرحوم کی 2 روز بعد شادی  تھی


بورے والا (نمائندہ نوائے وقت)نواحی گائوں 457 ای بی میں کرنٹ لگنے سے  نوجوان جاں بحق  ہو گیا۔ متوفی نوجوان کی دو روز بعد شادی تھی، علاقہ میں ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ نواحی گائوں 457 ای بی کا رہائشی علیم اپنے گھر کی چھت پر موجود تھا کہ اس نے چھت پر موجود لوہے کے راڈ کو اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کرنا چاہا کہ اسی دوران لوہے کا راڈ گھر کے عین اوپر سے گزرنے والی بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں راڈ میں کرنٹ آ گیا اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے نوجوان کی جان لے لی۔

ای پیپر-دی نیشن