ملک بھر میں ایل پی جی کی پیداوارمیںعمومی اضافہ کارحجان
اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ا عدادوشما رکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں ایل پی جی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر4.2فیصد اورجنوری میں 2.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2021تک کی مدت میں ملک میں 533,500,000لیٹر ایل پی جی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.2 فیصدکم ہے۔