• news

جلسوں کے پیش نظر جڑواں شہروں میں بینرز اور پینا فلیکس کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی 


 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے سیاسی ہلچل اور جلسوں کے پیش نظر جڑواں شہروں میں بینرز اور پینا فلیکس کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی ہوگئی، تمام سامان کئی گنا مہنگا کر دیا گیا، ہر کام کرنے والے ڈیزائنر ، چھاپہ خانے، پرنٹرز پر سیاسی رہنمائوں کا رش لگ گیا، ہر سیاسی کارکن بھی اپنے نا م سے بینرزبنوانے کیلئے سرگرم ہو گئے،بینرز اور پوسٹروں کے رش کی وجہ سے تمام سامان مہنگا ہو گیا، جڑواں شہروں میں بینرز پوسٹروں کی بہار آگئی ، ہر طرف سیاسی پارٹیوں کے بینر ز ہی بینرز دکھائی دینے لگے۔

ای پیپر-دی نیشن