فیصل آباد: چوری کے الزام میں بند ملزم کی پراسرار ہلاکت، پولیس کیلئے سوالیہ نشان
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے حوالات میں بند چوری کے ملزم کی پراسرار ہلاکت پولیس کیلئے سوالیہ نشان بن گیا۔ سینئرپولیس آفیسرکے نوٹس کے بعد نعش کاپوسٹمارٹم کرانے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈگراواں روڈ کے رہائشی 25 سالہ نوید ندیم کو چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا پولیس کے مطابق ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ دوسری طرف ورثا نے پولیس پر تشدد سے ہلاکت کا الزام لگایا ہے۔