پاکستانی باکسر عثمان وزیر‘آصف ہزارہ کا کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے باکسر عثمان وزیر نے میڈیل ایسٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔دبئی میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کردیا۔عثمان وزیر نے پہلے رائونڈ کے دوسرے منٹ میں انڈونیشین باکسر کو پچھاڑکر کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے باکسر آصف ہزارہ نے اپنے مدمقابل انڈونیشین باکسر ایست الومان کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔دبئی میں دونوں باکسرز کا دس رائونڈ تک مقابلہ ہوا جس میں سے آصف ہزارہ نے 9 رائونڈ جیتے۔آصف ہزارہ نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ایشین ٹائٹل دوسری بار جیتا ہے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آصف ہزارہ کی 52 کلو گرام کیٹگری کے سپر فلائی فائٹ میں ایک اور جیت ہے۔واضح رہے کہ آصف ہزارہ نے گزشتہ سال دسمبر میں دبئی میں ہی ایشین ٹائٹل جیتا تھا۔