اکرونا ـ:آن لا ئن خریداری میں اضافہ
لاہور( نیوز رپورٹر) کرونا کے باعث آن لائن خریداری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، آن لائن خریداری کرنے والوں کی کرونا کے دنوں میں شرح 9سے بڑ ھ کر 26فیصد ہو گئی جبکہ 77 فیصد سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری ادارے فیس بک پلیٹ فارم کو استعمال کرکے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا۔یہ بات میٹا کی جانب سے جاری گلوبل سٹیٹ آف اسمال بزنس 2022ء رپورٹ میں سامنے آ ئی ۔رپورٹ کے مطابق کرونا وبا کے دوران چھوٹے کاروباری اداروں کو مشکلات کا سامنا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک تہائی سے زیادہ چھوٹے کاروباری اداروں جن کی جانب سے کم از کم 50 فیصد اشیا کی فروخت ڈیجیٹل طریقہ سے کی ،انہوں نے مجموعی فروخت میں بہتری ظاہر کی۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کے 18 فیصد ایم بی ایمز نے کرونا وبا کے دوران ملازمتوں کو بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔سب سے زیادہ شرح پاکستان میں ریکارڈ ہوئی جو 26 فیصد رہی جبکہ بھارت میں یہ شرح محض 9 فیصد تھی۔مزید براں پاکستان اور فلپائن میں بالترتیب 35 اور 34 فیصد اداروں نے دفتری آپریشنز کی منصوبہ بندی کی۔ پاکستان اس حوالے سے 32 فیصد ایس ایم بیز کے ساتھ سرفہرست رہا جہاں نجی شعبے کے سرمائے میں اضافہ ہوا۔