• news

 کامیاب جوان پروگرام:10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گا: ریسرچ رپورٹ 

اسلام آباد(نامہ نگار ) پاکستان کامیاب جوان پروگرام اگلے مرحلے میں 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گا،دی سکل فارآل کا بل پیش،250 سے زیادہ مختلف تکنیکی  اور پیشہ ورانہ کورسزشامل،50ہزار نوجوان بر سر روزگار،74,737 نو جوانو ں کو تربیت دی جا چکی ہے۔10 ممالک میں سہولت مراکز بھی قائم کردئیے گئے ،پاکستان  میں 64فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے ۔ایک ادارہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کامیاب جوان پروگرام کے اگلے مرحلے کے دوران ہنر کی ترقی کے ذریعے 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرے گا۔ اس مقصد کیلئے دی سکل فار آل بل پیش کیا گیا ہے۔ حکوومت نوجوانوں کو ہنرمندی کے ذریعے ملازمت کے قابل بنا کر پورے ملک میں فنی تعلیم کے نظام کو تبدیل کرنے کیلئے ایک جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس اقدام میں 250 سے زیادہ مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز شامل ہیں،جن میں انٹرنیٹ آف تھنگز، ویب ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ، ایپ ڈیزائننگ اور سائبر سکیورٹی شامل ہیں۔ یہ پروگرام پہلے ہی ملک بھر میں 50,512 ملازمتیں پیدا کر چکا ہے جو نوجوانوں کو اپنی متعلقہ تکنیکی مہارتوں کو حاصل کرنے اور آگے بڑھانے کے قابل بناتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن