• news

چینی فرنیچر سے مقامی صنعت کو70 فیصد تک نقصان پہنچا:کاشف اشفاق

لاہور( سٹاف رپورٹر) پاکستان فرنیچر کونسل نے فرنیچر سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ منفرد و بہتر ڈیزائننگ اور بین الاقوامی معیار کی فنشنگ پر توجہ دیں تاکہ چینی فرنیچر کا مقابلہ کرنے کیساتھ ساتھ برآمدات کیلئے علاقائی اور عالمی منڈیوں میں جگہ بنائی جا سکے۔ گزشتہ روز بیرسٹر سعدیہ عالم بٹ کی قیادت میں خواتین تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایف سی میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان کے برآمد کنندگان متعدد مسائل کا شکار ہیں۔ مقامی صنعتکاروں کو فرنیچر کی بھاری درآمد کی وجہ سے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ چینی فرنیچر نے بھی مقامی صنعت کو 70 فیصد تک نقصان پہنچایا ہے اور مقامی فرنیچر کی فروخت میں 60 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن