چیئرمین اوگرا کی زیر صدارت وفد کی او ایم سیز ، او سی اے سی کیساتھ ملاقات
اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے کراچی میں مسرور خان،چیئرمین اوگرا اور زین العابدین قریشی، ممبر (آئل )اوگرا کی زیر صدارت معروف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کاونسل (او سی اے سی)کے ساتھ ملاقات کی ۔ ان کے ساتھ سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ز اور دیگر اہم افسران موجود تھے۔ملاقات میں پٹرولیم کی موجودہ ملکی صورتحال اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئے جس میں پرائس ڈیفرینشل کلیم(پی ڈی سی)، آئی ایف ای ایم سمیت صنعت کے مسائل شامل تھے۔ قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ان مسائل کے ممکنہ حل کے لیے لائحہ عمل زیر غور لایا گیا۔اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اوگرا کی کراچی میں موجودگی کو ایک بہت ہی مثبت اندازکے طور پر دیکھا گیا۔ اوگرا چیرمین کی طرف سے انھیں تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی اور تیل کی صنعت کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر ہاہمی طور پر اتفاق کیا گیا۔