آئی جی پنجاب نے انسپکٹر کی 73 خالی سیٹوں پر بھرتی کی منظوری دے دی
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے انسپکٹرز کی73خالی سیٹوں پر پنجاب پبلک سروس کمشن کے ذریعے محکمانہ بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ انسپکٹرز کی 20فیصد خالی سیٹوں پر مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے سب انسپکٹرز، پنجاب پبلک سروس کمشن کے ذریعے مقابلے کا امتحان دینے کے اہل ہیں اور صوبے کے تمام اضلاع میں تعینات، گریجوایشن کی ڈگری رکھنے والے اپلائی کر سکیں گے۔