• news

  ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ترجیح ہے: عارف علوی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ملک میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے، برآمدات کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے کراچی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور نوری آباد میں سروس لانگ مارچ(ایس ایل ایم)ٹائر فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ ایس ایل ایم فیکٹری کا قیام چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔صدر مملکت نے خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013-2018 کے دوران ٹائروں کی سمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا لیکن اب ملک میں ٹائروں کی تیاری سے سمگلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے چین کی حکومت اور اس کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت، آٹو اور دیگر ایسے متعدد شعبے ہیں جہاں ہم چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں اور یہ دونوں ممالک اور اس کے عوام کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ ملک میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن