• news

سندھ ہائیکورٹ، صوبائی محتسب کی تقرری قانون کیخلاف مزید دلائل طلب


کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب سندھ کی تقرری سے متعلق قانون کے خلاف درخواست پر مزید دلائل طلب کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب کی تقرری کے متعلق قانون کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار اور حکومت سندھ  کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزارنے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ    سندھ اسمبلی میں قانون سازی سے محتسب کی تقرری کے اختیارات گورنرسے وزیراعلی کو دیے گئے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ  سندھ اسمبلی قانون سازی کا آئینی حق رکھتی ہے اسے ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن