سیالکوٹ: سرکاری ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی‘ ایک کروڑ روپے، 80 تولے زیورات لوٹ لیے
سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) تھانہ رنگپورہ کی حدود میں واقع سرکاری ڈاکٹر کے پرائیویٹ کلینک سے ملحقہ رہائشگاہ پرڈکیتی کی واردات، ایک خاتون سمیت دو نقاب پوش ڈاکو1 کروڑ روپے نقد رقم اور 70 سے 80 تولے طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہو گئے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری جائے واردات پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میںسرکاری ڈاکٹر شازیہ پروین کے کلینک پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ واردات کے دوران ایک خاتون سمیت دونقاب پوش ڈاکووں نے 1 کروڑ روپے نقد رقم اور 70 سے 80 تولے طلائی زیورات لوٹ لئے۔