• news

جڑانوالہ‘ گھریلو جھگڑے پر بیوی اور شیرخوار بیٹی قتل


جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) سفاک خاوند نے بیوی اور شیر خوار بچی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں 193 گ ب میں رات گئے شان کا اپنی اہلیہ شمائلہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا‘ جس پر مشتعل ہو کر شان نے ٹوکے سے بیوی شمائلہ پر حملہ کر دیا اور اسے قتل کر ڈالا۔ قریب پڑی ننھی بیٹی ہنزہ کو بھی ظالم باپ نے ٹوکے کے وار کر کے ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن