ایڈیشنل سیشن جج (ر) کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے گیٹ‘ 3 وکلاء کی گاڑیوں سے ٹکرا گئی‘ ایک وکیل زخمی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ریٹائر ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی بے قابو ہو کر ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے جا ٹکرائی جس کے باعث ہائیکورٹ کا مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ گاڑی 3 وکلاء کی گاڑیوں سے بھی ٹکرا گئی جبکہ ایک وکیل زخمی ہو گیا۔