• news

لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے جرم میں سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے جرم میں سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا۔ عدالت نے شبیر احمد کو شہادتوں اور گواہوں کے بیانات میں تضاد پر بری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے شبیر احمد کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی، شبیر احمد کو سیشن کورٹ نے قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن