چھتیس گڑھ میں طالبہ زیادتی کے بعد قتل
رائے پور (اے پی پی) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نوعمر لڑکی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کرقتل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 12ویں جماعت کی طالبہ کو ضلع سورج پور میں ایک 23سالہ نوجوان نے زیادتی کے بعد قتل کردیا اور بعد میں اسے خودکشی کا معاملہ قرار دینے کی کوشش کی۔ نعش کیقریب ایک نوٹ چھوڑ دیا۔یبسورج پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہریش راٹھور نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جس نے متاثرہ لڑکی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو اس کے گھر میں پنکھے سے لٹکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ لڑکی 12ویں جماعت کی طالبہ تھی جو اپنے پریکٹیکل امتحان میں شریک ہوئی اور پھر سورج پور میں اپنے گھر واپس لوٹی جو ریاست کے دارالحکومت رائے پور سے تقریبا 300 کلومیٹر دور واقع ہے۔