پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کی کوکنگ آئل پردرآمدی ڈیوٹی میں 10 فیصد ریلیف کی ہدایت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوارکو ای سی سی کے فیصلہ کے مطابق مقامی خریداری کے ذریعے چینی کے اسٹریٹجک ذخائر کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے اور صارفین کو کوکنگ آئل پردرآمدی ڈیوٹی پر 10 فیصد ریلیف دینے کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، کی۔وزارت خزانہ کے اقتصادی مشیر فنانس ڈویڑن نے اجلاس کے شرکاء کو قیمتوں کے ہفتہ وار حساس اشاریہ ایس پی آئی کے بارے میں بریفنگ دی اوربتایا کہ گز شتہ ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریہ میں پیوستہ ہفتہ کے 1.37 فیصد کمی کے مقابلے میں 1.10 فیصد اضافہ ہوا۔ دالوں کی قیمتوں پر بھی بریفنگ دی گئی،دالوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔مونگ کی دال کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔