• news

ایکسپورٹ انڈسٹری گیس، ایڈوانس بلز کی بنک گارنٹی کے خلاف درخواست پر دلائل طلب


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے ایکسپورٹ انڈسٹری سے سوئی گیس کے ایڈوانس بلز کی بنک گارنٹی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے ہیں۔ دوران سماعت تاخیر سے جواب داخل کرانے پر عدالت نے سوئی نادرن کی وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالت یہاں سوئی ناردرن کے جواب کے لئے نہیں بیٹھی۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کے ارسلان ریاض کی طرف سے مئوقف اختیارکیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے سوئی گیس کافی یونٹ 6.5 ڈالر ایڈوانس بلز کے طور پرمقرر کیا، سوئی گیس نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے برعکس 18ڈالر فی یونٹ غیر قانونی طور پر مقرر کر دیا۔ سوئی ناردرن کیاس اقدام سے ایکسپورٹ انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن