• news

دفاعی چیمپئن خیبر پی کے  پاکستان کپ کے فائنل میں پہنچ گیا


لاہور( سپورٹس رپورٹر) دفاعی چیمپئن خیبر پی کے نے کامران غلام کی سنچری کی بدولت سینٹرل پنجاب کو شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ دفاعی چیمپئن نے 287 رنز کا ہدف چھ گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کامران غلام نے 120 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے  109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ای پیپر-دی نیشن