پہلا ون ڈے ، پاک آسٹر یلیا ٹاکر ا آج قذافی سٹیڈیم میں ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگاجو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے ون ڈے میچز کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن بھی ہوا اور دونوں ٹیموں نے وائٹ بال معرکہ فتح کرنے کیلئے بھرپور مشق کی۔ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 31 مارچ کو ہو گا جبکہ تیسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیانے پاکستان کوتین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں 1-0سے شکست دے دی تھی۔علاوہ ازیں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔کپتان بابر اعظم اور ایرون فنچ نے قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی۔