• news

ایڈم زمپا پاکستان کیخلاف سپن  جادوگری دکھانے کیلئے تیار 


لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایڈم زمپا پاکستان کی کنڈیشنز میں سپن کی جادوگری دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ورچوئل میڈیا کانفرنس میں آسٹریلوی بولر نے کہا ہے ٹیسٹ سیریز میں فتح سے مورال بلند ہوا ہے، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں، بعض تجربہ کار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں سینئرز کو بوجھ اٹھانا ہوگا اور میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار بھی ہوں، میری کوشش ہوگی کہ اننگز کے درمیانی اوورز میں رنز روکنے اور وکٹیں اڑانے کی ذمہ داری ادا کروں ۔

ای پیپر-دی نیشن