• news

حب جیپ ریلی،ویٹرنز کیٹگری میں دلچسپ لمحات، تین نسلوں کی ایک ساتھ شرکت


لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) بلوچستان کے ریگستان میں ہونیوالی حب ریلی میں چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی نے پہلی بار ویٹرنز کیٹگری متعارف کرائی تو کئی دلچسپ لمحات بھی دیکھنے کو ملے۔ویٹرنز کیٹگری میں 60 سال سے زائد عمر کے ڈرائیورز کو انٹری اجازت تھی، اس ہی وجہ سے فیملیز کے کئی ممبران ایک ساتھ ٹریک پر گاڑی دوڑاتے نظر آئے، ایک ہی خاندان کی تین نسلیں یعنی دادا بیٹا اور پوتے نے شرکت کی تو اسی ایونٹ میں باپ بیٹا اور بیٹی بھی ایکشن میں نظر آئے جبکہ دو بھائی صاحبزادہ سلطان محمد علی اور بہادر علی بھی ٹریک پر گاڑی دوڑاتے نظر آئے۔

ای پیپر-دی نیشن