سابق جرمن ہاکی لیجنڈ سٹیفن بلاکرکا قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق جرمن ہاکی لیجنڈ سٹیفن بلاکر(بلوشر) نے قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔ تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کھیل کی مہارتوں پر لیکچر دیا۔سٹیفن بلاکر نے کہا کہ پاکستان کو سیگفرائیڈ ایکمین کی صورت میں بہترین کوچ کی خدمات حاصل ہیں۔ پاکستان نے ہاکی میں راج کیا،سٹار کھلاڑی پیدا کئے۔امید کرتا ہوں پاکستان ہاکی کے میدانوں میں ایک بار پھر جگمگائے۔پی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی کی بہتری کے اقدامات قابل تعریف ہیں،بہتر نتائج آئینگے۔ اس موقع پر سیکرٹری آصف باجوہ ،چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر بھی موجود تھے۔