سلطنت عمان: کان میں دب کر 7 پاکستانی مزدور جاں بحق، 4 لاپتہ
مسقط (نوائے وقت رپورٹ) سلطنت عمان میں سات پاکستانی کان میں دب کر جاں بحق ہو گئے۔ پاکستانی سفارتخانے نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ چار لاپتہ ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، جاں بحق افراد کی میتیں جلد پاکستان روانہ کی جائیں گی۔ 140 پاکستانی سلطنت عمان میں کان کنی کرتے ہیں۔
سات پاکستانی جاں بحق