• news

استعفیٰ واپس نہیں  لوں گا‘ ووٹ عدم اعتماد کے حق میں دوں گا: طارق بشیر چیمہ  

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وہ استعفیٰ واپس نہیں لیں گے، ووٹ بھی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ڈالیں گے۔ چیئرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ کس نے اطلاع دی کہ پارٹی سے ناراض ہوں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ فرخ حبیب نے ٹویٹ میں کہا طارق بشیر چیمہ دوریاں پیدا کر رہے تھے، تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے فرخ حبیب سے مشورہ کیا ہوگا، اسے ناراضی کا پتہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے کسی رہنما سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،  ق لیگ میں ہوں، چوہدری صاحب کے ساتھ ہوں، ان کا ورکر ہوں۔
طارق بشیر چیمہ 

ای پیپر-دی نیشن