• news

امام الحق کی سنچری رائیگاں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88رنز سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو88 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 45.1 اوورز میں 225 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔امام الحق کی 103 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، کپتان بابر اعظم 57 رنز کیساتھ نمایاں ہے۔سعود شکیل 3، محمد رضوان 10 اور افتخار احمد 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 18 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کو کیچ دے بیٹھے۔خوشدل شاہ 19 اور حسن علی 2 رنز بناسکے، محمد وسیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔حارث رئوف سات رنز بناکر چلتے بنے۔زاہد محمود صفرپر ناٹ آئوٹ رہے۔ ایڈم زمپا نے چار ، ٹریوس ہیڈ اور مچل سویپسن نے دو ‘دو‘ نیتھن ایلس اور شان ایبٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے 7 وکٹوںپر 313 رنز بنائے تھے۔ٹریوس ہیڈ نے 72 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بین میکڈرموٹ 55 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔کپتان ایرون فنچ 23 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، مارنوس لابوشین 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، الیکس کیری کو 4 رنز پر زاہد محمود نے بولڈ کیا، مارکس سٹونس 26 رنز بناسکے۔شان ایبٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین 40 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زاہد محمود اور حارث رؤف نے دو، دو، خوشدل شاہ اور افتخار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن