• news

 ایم کیو ایم نے سیاسی سوجھ بوجھ کا ثبوت دیا : رانا ثناء اللہ 


اسلام آ باد (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے سیاسی سوجھ بوجھ کا ثبوت دیا ہے۔ جب سیاسی معاملات میں غیر سیاسی مداخلت نہ ہو تو اسی طرح کئی کئی دن مذاکرات ہوتے ہیں اور عوامی مفادات میں فیصلے ہوتے ہیں ۔ معاہدے میں وزارتوں کا وعدہ ہے نا ذاتی مفادات کا کوئی وعدہ ہے، جو بھی انہوں معاہدہ کیا اس میں سندھ کے عوام کی بات ہے۔ پیپلز پارٹی نے کمال فراست اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ سندھ اور کراچی کے عوام کیلئے خوشگوار انعام اور گفٹ کے مترادف ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن