• news

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج، عدم اعتماد  پر بحث کا آغاز کیا جائے گا 


اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس (آج) جمعرات کو چار بجے ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (کل) جمعرات شام چار بجے سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوگا۔ رولز کے مطابق  شہبار شریف بحث کے آغاز میں تقریر کریں گے اور وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی وجوہات بیان کریں گے۔ جس میں مہنگائی، بد انتظامی اور نااہلی سرفہرست ہوں گی۔ اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق تحریک پر بحث کے دوران ایک رکن اپوزیشن اور ایک رکن حکومت سے تقریر کرے گا جنہیں پانچ سے دس منٹ دئیے جائیں گے۔ آئین میں درج رولز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے تین دن پہلے اور سات دن بعد ووٹنگ نہیں ہو سکتی۔ تحریک پیر 28مارچ کو پیش ہو چکی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر نے ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن