سیاسی کیڑے مکوڑے ضمیر فروش ، پیسے لے کع ملک کو داغدار کرتے ہیں : شیخ رشید
اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آپ نے مجھے مشاورت میں نہیں رکھا ، پیسوں کے دو چار ٹرک مجھے بھی دے دیتے تو بات یہاں تک نہ پہنچتی، سیاسی کیڑے مکوڑے پیسے لے کر اپنے ضمیر کو بیچتے ہیں، انہوں نے صدام حسین اور اسامہ بن لادن کا مال کھایا، مال اپوزیشن کی کمزوری ہے اور ضمیر فروش ناکام ہوں گے، عوام کی سوچ اور ووٹ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان کے ساتھ میں چٹان کی طرح کھڑا ہوں ، آئندہ الیکشن میں آپ کی مقبولیت مزید بڑھے گی،یہ سب چل کر آپ کے پاس واپس آئیں گے، تب ان کو لات مار دینا لیکن عمران خان سب کو معاف کر دیتے ہیں ، یہ گیٹ نمبر 4 جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں، گل حمید ان کا سیاسی مشیر ہوتا تھا، سب جانتے ہیں کہ مثاق جمہوریت کس نے کروایا تھا، انہوں نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے ذریعے فوج پر دبا وڈالا اور فوج کو مجبور کیا لیکن وہ ایسا نہیں چاہتی تھی کہ یہ سعودی عرب جائیں ۔بدھ کو اسلام آباد میں الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کے اجراء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لیکٹرانک پاسپورٹ شہریوں کو فوری امیگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکٹرانک پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق امیگریشن میں مدد فراہم کرے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت الیکٹرانک پاسپورٹ کی نقل نا ممکن ہو گی۔ بائیو میٹرک چپ سے لیس الیکٹرانک پاسپورٹ میں متعدد سیکیورٹی فیچر شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب آپ ہوتے ہیں میں مختصر ترین سپیکر ہوتا ہوں جبکہ لمبا سپیکر ہوں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ای پاسپورٹ کا اجراء کیا گیا اور191ملکوں میں آن لائن ویزا کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔ کوئی بھی ویزاپینڈنگ نہیں سارا کریڈت وزیر اعظم عمران خان کو ہاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس ملک میں تمام کرپشن ختم کی۔ وراثت کے سرٹیفکیٹ کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔ بلوچستان میں مسائل کی وجہ سے تمام خواتین کو اپائنٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بلوچستان میں خواتین کو تمام سہولیات فراہم کر دی ہیں جس سے وہ اپنا شناختی کارڈ وغیرہ بنا سکیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں 300 نئے پارک کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں خواتین کا بازار قائم کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو ان پاور کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں رمضان بازار غریب لوگوں کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں اور بذات خود اس بازار کا دورہ کروں گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مقدر کے سکندر ہیں یہ سیاسی گندی نالیوں کے کیڑے مکوڑے ضمیر بیچ کر اور پیسے لے کر پاکستان کو داغدار کرتے ہیں۔ ان کی سوچ جو مرضی ہو عوام کی سوچ اور ووٹ عمران خان کے ساتھ ہو گی۔ اپوزیشن نے صدام حسین قذافی اور اسامہ بن لادن کامال کھایا۔ نواز شریف نے لاء کیا ہوا کے نہیں وہ آصف زرداری کیخلاف کھڑ ہو گیا۔ ساری زندگی یہ لوگ ٹکر کھانے والے لوگ ہیں۔ یہ لوگ پچھلی دفعہ بھاگے ساری حقیقت سے واقف ہوں۔ اپوزیشن نے سعودی بادشاہ عبداللہ کے ذریعے فوج پر دبائو ڈالا حالانکہ فوج نہیں چاہتی تھی کہ یہ لوگ باہر فرار ہوں۔ ان کا ٹریک ریکارڈ یہ ہے کہ یہ گیٹ نمبر 4 جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں۔ جنرل حمید گل ان کا سیاسی ایڈوائزر تھا۔ بلاول ان کے خلاف نعرے لگاتا کہ گل حمید مودی کا یار ہے ۔ جب بے نظیر اور نواز شریف کو اکٹھا بیٹھایا گیا تو میثاق جمہوریت کس نے کرایا تھا۔ عمران خان کا میں سیاسی ورکر ہوں اور زیادہ اچھا ورکر ہوں۔ جب سے آپ نے مجھے وزیر داخلہ بنایا تب سے میری کوشش تھی کہ غریب آدمی کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ آپ کی ہدایت پر ایک ویزے پر ڈیڑھ لاکھ اور 70 ہزار روپے کرپشن فیس ہے۔ نواز شریف نے بھارت میں اجمل قصاب کو فرید کوٹ کا پتہ دیا اگر یہ بات غلط ثابت ہوئی تو چور کی سزا میری سزا ہو گی۔ عمران خان صاحب آپ ڈٹے رہیں اور ساری زندگی میں نے 2 اور ایک کی سیاست کی ہے۔ یہ منحرف اراکین آپ کے پاس واپس آئیں گے آپ معاف کر دیتے ہیں معاف کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ۔تھوڑے عرصے کی بات ہے میں آپ سے کہتا تھا کہ یہاں گورنر راج لگائیں ۔ میرا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں آپ کی ذات سے ہے۔ میں آپ کے ساتھ پہرہ دوں گا۔ میں عمران خان کے ساتھ چٹا کی طرح کھڑا ہوں۔ میں نے پچاس سال کی سیاست میں پانچ روپے تک کبھی نہیں خرچ کئے۔ میں نے سڑک ‘ سیوریج اور ٹیوب ویل نہیں لگایا ۔ میری صرف آپ سے نالہ لئی کی اپیل ہے کہ اس منصوبے کو فوری طو ر پر مکمل کیا جائے۔ ہم آپ کے ساتھ جہاں پہلے تھے اس سے دگنا کھڑے ہیں۔