• news

پی ڈی ایم نے سینٹ میں بھی حکومت کو ناک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا


ملتان (فرحان ملغانی) پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں بھی حکومت کو ناک آؤٹ کرنے کا فیصلہ، تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ یاد رہے کہ چیئرمین سینٹ انتخاب میں الیکشن کمشنر کے جاری کردہ نتائج کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے 48 اور سید یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کئے اور سید یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ انکے نام کے اوپر مہر لگنے کی وجہ سے مسترد کر دیئے گئے۔ الیکشن کمشنر کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد کئے جانے کے عمل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا جس پر آج فیصلہ سنایا جانا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق 6 ووٹوں پر سید یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر واضح مہر ثبت ہونے کیوجہ سے فیصلہ سید رضا گیلانی کے حق میں آنے کا قوی امکان ہے۔ بصورت دیگر چیئرمین سینٹ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائیگی اور متحدہ اپوزیشن کی واضح برتری کے باعث سینٹ میں بھی کامیابی سے ہم کنار ہوگی اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ منتخب کروایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن