گیم از اوور، عمران خان کو مستعفی ہو جانا چاہئے: یو سف رضا گیلانی
آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کے لئے’’گیم از اوور‘‘، وہ سپورٹس مین ہے، ان کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔ پنجاب حکومت سازی کے معاملہ میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی ہے کیونکہ ابھی اپوزیشن اسلام آباد میں مصروف ہے۔ مجھے ایسی صورت حال کا سامنا ہوتا تو عہدے سے الگ ہو جاتا، یوسف رضا گیالانی نے ان خیالات کا اطہار نوائے وقت سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے ،179 دکھا دیئے ہیں، وزیراعظم کے جتنے اتحادی تھے وہ اپوزیشن کے ساتھ آ چکے ہیں ان میں باپ پارٹی، ایم کیو ایم شامل ہے اور ایک متحدہ اپوزیشن موجود ہے۔ پی ٹی آئی کے22 ممبران بھی ان کو چھوڑ چکے ہیں۔ ہمارے پاس اتنے ممبر آچکے ہیں کہ شائد ہمیں ان کی ضرورت ہی نہ پڑے ، عمران کان کو ان کے مشیر درست مشورہ نہین دے رہے ہیں اور ایجی ٹیشن پر اکسا رہے ہیں، انہوں نے کہ کہ اگر ان کو ایسی صورت حال کا سامنا ہوتا تو وہ مستعفی ہو جاتے ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی صورت حال کی وجہ سے ابھی پنجاب پر مشاورت نہیں ہوئی ہے ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے دس لاکھ کی کوشش کی اب ایک لاکھ کی کوشش کر لین مگر جس طرح ہم نے172سے ذئد دکھا دئے ہین وہ بھی پی ایم ہائوس این این ایز کو بلا لیں، میڈیا کو دعوت دیں اور اپنے بندے دکھا دیں۔