• news

پانی سے مائیکرو پلاسٹک کی صفائیبھنڈی نے آسان بنائی 

ٹیکساس (نیٹ نیوز)  سائنسدانوں  نے کہا ہے کہ  پانی میں موجود پلاسٹک کے نہایت باریک ذرات (مائیکروپلاسٹک) صاف کرنے کیلئے بھنڈی میں شامل کچھ اہم اجزاء  بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ بھنڈی کے لیس میں ’’پولی سکرائیڈز‘‘ کہلانے والے ’’چپکو مادوں‘‘ کا حصہ زیادہ ہوتا ہے جن کی وجہ سے کئی لوگ بھنڈی کھانا پسند نہیں کرتے۔ لیکن یہی مادے پانی میں موجود مائیکروپلاسٹک کے ساتھ چپک کر اسے پانی سے الگ کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن