عدم اعتماد کامیاب ہو گی‘ تبدیلی سرکار نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا: طلال چودھری
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری، چوہدری اکبر علی گجر رہنما پی پی 99، جنرل سیکرٹری سٹی سعید انور بھولا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہو گی۔ تبدیلی سرکار نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والوں نے عوام کو بے روزگار کر دیا ہے۔ معیشت تباہی کے کنارے پہنچ چکی ہے۔ مہنگائی بے روزگاری اور غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن دوبارہ برسر اقتدار آ کر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالے گی۔ پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔ حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔