ڈسکہ: گونگے بہرے بچے سے اجتماعی زیادتی، سیالکوٹ میں کمسن کو نشانہ بنا دیا
ڈسکہ+ سیالکوٹ (نامہ نگاران/ نمائندہ خصوصی) 3 اوباشوں نے گونگے بہرے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ سیالکوٹ کے علاقے منڈیکی بیریاں میں کمسن لڑکے سے زیادتی کر دی گئی۔ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی بھاگو کے رہائشی کا 14 سالہ گونگا اور بہرہ بھتیجا (ل) گزشتہ روز گھر سے باہر نکلا تو اوباش ملزم عبداللہ، سبحان اور ابوبکر اپنے ساتھ خالی مکان میں لے گئے اوراجتماعی زیادتی کانشانہ بنا دیا، پولیس نے دو ملزموں عبداللہ اور سبحان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاہے۔ جبکہ تھانہ بڈیانہ کے گاؤں منڈیکی بیریاں کر رہائشی کا کمسن بیٹے کو اسے علاقہ کا عثمان نامی شخص ورغلا کر لے گیا اور ہوس کا نشانہ بنادیا۔