ہائیکورٹ‘ اینٹی کرپشن کو 50 یونین کونسلز کیخلاف کارروائی سے روک دیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اینٹی کرپشن کو 50 یونین کونسلوں کیخلاف کارروائی سے روک دیا، عدالت نے وزیر اعلی کے پی ایس او سے 5 اپریل کو تحریری رپورٹ طلب کرلی، رضوان اظہرنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی پچاس یونین کونسلوں کیخلاف اینٹی کرپشن کو کارروائی کا حکم دیا،کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن ابھی تک آڈٹ رپورٹ مکمل نہیں ہوئی، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بغیر شکایت 50 یونین کونسلوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔، کرپشن کے ثبوت سامنے آنے سے پہلے کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہوسکتی،اینٹی کرپشن کسی شکایت کے بغیر کارروائی نہیں کرسکتا، استدعاہے کہ عدالت انٹی کرپشن کو جاری کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔