وزیراعظم کلین بولڈ ہوکر پچ پر لیٹ گئے: سعد رفیق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران ذہنی طور پر کھسک گئے ہیں، جو کام وہ کرتے ہیں اس کے بعد ذہنی طور پر بندہ کھسک ہی جاتا ہے۔ ان کی حالت قابل رحم ہے۔ وزیراعظم کو اپنے سوا سب غدار نظر آتے ہیں۔ سی پیک گیم چینجر تھا جو مغربی طاقتوں کو پسند نہ تھا، سی پیک کو عمران نے ختم کیا۔ کشمیر کا سودا آپ نے کیا آپ کے ساتھی آپ کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں، جس سے بات کی وہ کہتا تھا ہماری جان چھڑائو۔ منہ سنبھال کر بات کرو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ آپ ذہنی طور پر آوارہ آدمی ہو، عمران خان کلین بولڈ ہوکر پچ پر لیٹ گئے ہیں، ہم پارلیمان میں جواب دینا چاہتے ہیں، آپ کنٹینر سے نہیں اترے۔