• news

عمران پر شفقت کروں گا ، نہ این آراو دوں گا : زرداری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خط بھی جعلی ہے اور مینڈیٹ بھی جعلی ہے۔ سابق صدر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھیں۔ اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، کہا جارہا ہے کہ اس اجلاس میں خط کا جائزہ لیا جائے گا، جس پر جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ خط کا جائزہ لیں یا نہ لیں، یہ خط بھی جعلی، یہ بھی جعلی، ان کا مینڈیٹ بھی جعلی ہے۔ اجلاس کے بعد آصف زرداری نے کہا کہ ان شاء اللہ آصفہ بھٹو آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی، عمران خان کچھ بھی کرنا چاہے کچھ نہیں کرسکتا۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ عمران خان کو این آر او دیںگے، اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عمران خان پر شفقت نہیں کروں گا، عمران خان اب کچھ بھی نہیں کرسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن