پرانے راگ سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش: فضل الرحمن
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہی پرانے راگ سے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اب تیرے وہ دن گزر چکے ہیں۔ کنٹینر کی زبان آپ کو نجات دلانے کیلئے کافی نہیں۔ الزام لگا رہے ہو کہ میرے خلاف بین الاقوامی سازش ہے۔ خط کے حوالے سے کس کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔ امریکہ سے برملا اختلاف صرف ہم نے کیا۔ امریکہ سے اگر کسی نے ڈٹ کر اعتراض کیا تو وہ جمعیت علمائے اسلام ہے۔ تمہاری سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔ ہارا ہوا انسان شکست کا اعتراف کررہا تھا۔