• news

عمران کی تقریر جھوٹ کا  پلندہ: حمزہ شہباز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حمزہ شہباز نے کہا ہے عمران خان کی تقریر جھوٹ کا پلندہ، گمراہ کن اور ذاتی انتقام سے بھری ہوئی تھی۔ خطاب میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا۔ آئینی عہدے کو استعمال کرتے ہوئے سیاسی پراپیگنڈا کیا گیا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بے رحمی کے ساتھ ذاتی و سیاسی مفاد پر قربان کیا جارہا ہے۔ عدم اعتماد ایک خالص جمہوری عمل ہے جس میں کسی بیرونی ملک کا کوئی ہاتھ نہیں۔ قومی اسمبلی میں واضح شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن