مخلوق خدا کی خدمت مقبول عبادت کا درجہ رکھتی ہے: حاجی محمد نواز
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق ایم پی اے اور مدنی دسترخوان کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت مقبول عبادت کا درجہ رکھتی ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کا دیا گیا مال مفلس و نادار افراد کی کفالت پر خرچ کرتے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت عملی کاوشوں سے معاشرے کو جنت نظیر بنایا جاسکتا ہے یہی وہ راستہ ہے جسے اختیار کرنے کا اسلامی تعلیمات میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی محمد نواز نے کہا کہ دنیاوی مال خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے بڑھتا ہے اور اس میں اتنی برکت آتی ہے کہ انسان کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا، ہر انسان کیلئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت اللہ رب العزت کا شکر بجا لائے تاکہ پریشانیوں مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔