• news

عوام کی حالت زار بدلنے کیلئے جامع اور متحرک حکمت عملی تشکیل دی جائے: ندیم قریشی


لاہور(کامرس رپورٹر) ریجنل چیئرمین و نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبرآف کامرس ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالات کسی بھی غیر متوقع فیصلے کے متحمل نہیں ہیں۔ ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف ملکی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کیساتھ غور کرے۔ ملکی مسائل اور مشکلات سے دوچار عوام کی حالت زار بدلنے کیلئے جامع اور متحرک حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ فیڈریشن پاکستان چیمبرآف کامرس تاجروں صنعتکاروں اور اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کا نمائندہ اور حقوق کا محافظ ادارہ ہے۔ تاجر برادری کے حقوق کی جنگ ہمارا نصب العین اور بنیادی منشور ہے جسے ہر صورت نبھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن