سانحہ سیالکوٹ، 2 عینی شاہدین پر جزوی جرح، سماعت آج تک ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار کے قتل کے مقدمہ کی سماعت آج یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں 2 عینی شاہدین کے بیان پر جزوی جرح کی گئی۔ عدالت نے دونوں عینی شاہدین پر جرح مکمل کرنے کیلئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی۔