• news

11 اسسٹنٹ رجسٹراروں کو گریڈ 19 میں ترقی کی منظوری 


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 11 اسسٹنٹ رجسٹراروں کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی، جن میں ذوالفقار علی‘ شعبان شوکت‘ شیخ ظہور احمد‘ عابد رفیق‘ سعدیہ انجم‘ عقیل ارشد‘ محمد رضا‘ محمد یحییٰ‘ شاہد لطیف خان‘ معصوم عثمانی اور اصغر حیات شامل ہیں جبکہ 5 اسسٹنٹ رجسٹراروں زاہد محمود‘ اجمل امیر خان‘ اللہ یار‘ عبدل حسن علی اور مزمل حسین کو گریڈ 19 میں ترقی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن