آصف علی زرداری اور مشتاق احمد کے خلاف ٹرانزیکشن کیس پر سماعت 17 مئی تک ملتوی
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مشتاق احمد کے خلاف آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس پر سماعت سترہ مئی تک ملتوی دی گئی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔نیب پراسیکیوٹر عابد ذاکر اور فاروق ایچ نائیک کے جونیئر وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ معاون وکیل نے کہاکہ آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
،عدالت سے استدعا ہے ہائیکورٹ اے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔