اسرائیل میں فدائی حملے کے بعد 200فلسطینی پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی شہر بنائی براک میں فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ واقعے کے بعد اب تک 200 کے قریب فلسطینیوں کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اسرائیل نے مغربی کنارے کے اطراف فوج کے اضافی یونٹ تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ پولیس ہائی الرٹ ہے۔ادھرامریکا کی جانب سے اسرائیل میں فائرنگ کے اس واقعے کی مذمت کی گئی۔