• news

حافظ آباد: سکول پرنسپل‘ اساتذہ پر اوباشوں کا حملہ‘ 4 زخمی‘ طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ 


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حافظ آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1کے پرنسپل اور اساتذہ پر 2اوباش ملزموں نے  حملہ کر دیا حملہ سے پرنسپل اور سکیورٹی گارڈ سمیت چار اساتذہ ذخمی۔پولیس نے ایک ملزم کو پکڑنے کے بعد چھوڑدیا۔ سینکڑوں طلبہ  نے اساتذہ کی تذلیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ اساتذہ تنظیموں نے آج ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی تالہ بندی کرتے ہوئے فوارہ چوک میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزچک دیوان کے رہائشی دو ملزمان غلام مرتضی ولد محمد اسلم اور محمد طیب ولد محمد اکرم اعوان ڈنڈے سوٹوں سے مسلح ہوکر سکول آئے جہاں انہوں نے دوطلبہ کی سرزنش کرنے پر سکول کے اساتذہ کو گالی گلوچ کرنا شروع کردیا۔ جب اساتذہ نے انہیں منع کیا تو ملزمان نے کرسیاں اٹھا کر اساتذہ کو مارنا شروع کردیں۔ آفس کے شیشے توڑ دیئے اور پرنسپل محمد آصف بھٹی  اور سیکورٹی گارڈ سمیت چار اساتذہ منور بھٹی، آصف کریمی وغیرہ کو زخمی کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن