ایف بی آر نے جولائی سے مارچ تک محصولات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال میں جولائی سے مارچ تک محصولات کی وصولی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال 2021-22 کے جولائی 2021 سے مارچ 2022 کے دوران 4382 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ہے جو ہدف 247 ارب روپے سے ذائد ہے ،۔ اس طرح ریونیو میں تقریباً 29.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 3,394 بلین روپے جمع ہوئے تھے ۔ مارچ، 2022 کے لیے مجموعی طور پر 575 بلین روپے کی وصولی ہوئی جو مارچ، 2021 میں جمع کیے گئے 477 ارب روپے کے مقابلے میں 20.5 فیصد زیادہ ہے۔مارچ 2022 کے دوران 31.9 بلین روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے جبکہ مارچ 2021 میں 26.3 بلین روپے کے ریفنڈز تقسیم کیے گئے جس میں 21.3 فیصد کا اضافہہوا۔